شرائط و ضوابط

WS1.com کے لئے قابل قدر اراکین کو اعلی سروس فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ممبرز مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط کو پڑھیں اور ان سے اتفاق کریں۔

1-ممنوعہ اور محدود اشیا

WS1.com کے تمام اراکین کا اس پر متفق ہونا ضروری ہے کہ وہ کوئی ایسی شے طلب نہیں کریں گے جو مقامی، ریاستی یا وفاقی قانون کی طرف سے ممنوع کردہ ہو۔ WS1.com ایسی اشیاء ترسیل نہیں کرے گی اور اس طرح کی اشیاء قبضے میں لی جا سکتی ہیں۔ WS1.com ممنوعہ اشیاء کی ایک فہرست فراہم کرے گی، اس کے علاوہ جو کچھ بھی ممبر کے ملک کی طرف سے ممنوع ہو سکتا ہے۔ فہرست دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مزید برآں،
مقامی کسٹم اتھارٹی کی طرف سے کسی بھی قسم کے مطلوبہ اضافی دستاویز کا ذمہ دار کسٹمر ہوگا۔ جب کسٹمر کوئی ممنوعہ شے طلب کرے گا، معیاری سے برھ کر کاغذی کاروائی کی ضرورت ہوگی، یا ممنوعہ اشیاء، کسٹمر ذمہ دار ہونے پر اتفاق کرتا ہے اس طرح کی اشیاء کے لئے اور کوئی جرمانہ اگر عائد ہو اس کے لئے۔ ترسیل مرسل کو لوٹائی جانے کی صورت میں شپنگ چارجس لگیں گے۔

2۔ آرڈر میں تبدیلیاں

شپمنٹ کی تیاری شروع ہونے سے قبل ممبر کسی بھی وقت طلب کو منسوخ کر سکتا ہے۔ ایک بار جب آرڈر تیار کر لیا گیا، تو اس کی منسوخی ممکن نہیں۔

3۔ شپنگ کے اختیارات

WS1.com شپنگ کے دو اختیارات فراہم کرتی ہے:

ایکسپریس: عموماً شپنگ کے بعد کاروباری تین سے پانچھ دن۔ ڈلیوری کے وقت کی ضمانت نہیں اور کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ایکونومی: عموماً شپنگ کے بعد کاروباری دس دن۔ ڈلیوری کے وقت کی ضمانت نہیں اور کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس بات کا خیال رکھا جائے کہ WS1 ڈلیوری کے وقت کی کسی قسم کی بھی ضمانت نہیں دیتی، واضح یا تقاضاً۔ ہماری ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے جب ہم ممبر کی شپمنٹ کیریئر کے حوالے کر دیتے ہیں۔ اگر شپمنٹ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو ممبر کو چاہیئے کہ وہ براہ راست کیریئر سے رابطہ کرے

4۔ شپنگ چارجز

شپنگ چارجس اصلی وزن یا جہتی وزن میں سے کسی ایک پر منبی ہوتے ہیں، وہ بھی مندرجہ بالا میں زیادہ ہو۔ شپنک ریٹس ترسیل کو وقت بتائے جاتے ہیں اور کسی بھی وقت بدلے جا سکتے ہیں۔

 

5۔ کسٹم ڈیوٹی

کوئی بھی ڈیوٹی یا ٹیکس جو ممبر کے ملک کی کسٹم اتھارٹی پر لگے گا، ممبر کی ذمہ داری ہے، اور اس طرح کے چارجس شپنک چارجس میں شامل نہیں۔

 

6۔ پیکیج رجسٹریشن

WS1.com کو ترسیل کی گئی شپمنٹس میں ممبر کا اکاونٹ نمبر شامل ہونا چاہیئے۔ اگر ممبر کا پیکج موصول ہوا ہے لیکن اس کے اکاونٹ میں رجسٹر نہیں کیا گیا تو ممبر کو چاہیئے کہ وہ 10 کاروباری دن کے اندر اندر WS1.com کو مطلع کرے۔ اگر ممبر 10 کاروباری دن کے اندر اندر WS1.com کو مطلع نہیں کرتا تو ممبر کا دعویٰ خود بخود رد کر دیا جائے گا۔

 

7۔ آرڈر کی تیاری

1۔ ایک بار طلب تیار کر دی گئی، تو ممبر کے پاس اس طلب کی رقم ادا کرنے کے لئے ایک ہفتہ ہے (7 کیلینڈر دن)۔ اگر ممبر ان ایام میں مقررہ رقم ادا کرنے میں ناکام رہا تو اسٹوریج فیس کا تعین کیا جائے گا جو کہ 1$/دن/آرڈر ہے۔ اگر ممبر 30 دن تک رقم ادا کرنے میں ناکام رہا تو WS1.com اس آرڈر کو ضائع کر دے گی اور اس ممبر کے اکاونٹ کو معطل یا ختم کرنے کا حق رکھتی ہے۔

2۔ شپمنٹس آرڈر کرنے سے پہلے آپ کو چاہیئے کہ آپ اپنی تمام اشیاء کی تفاصیل اور قیمتیں چیک کر لیں اور اگر درست نا ہوں تو درست کروانے کی درخواست بھیجیں۔ تمام اشیاء کے نام، تفاصیل اور قیمتوں کی درستگی کے ذمہ دار آپ ہیں۔ تاخیر، نقصانات یا جرمانے جو غلط کسٹم ڈکلیریشن سے پڑے ہوں، ہم کسی بھی صورت میں ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

8۔ سٹوریج

ممبرز اپنی شپمنٹس کو 45 دن تک WS1.com کی گوداموں میں مفت اسٹور کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد مزید 15 دن کے لئے WS1.com فیس لے گی 1$/ہر روز/ ہر شپمنٹ پر۔ 60 دنوں کے بعد WS1.com اس شپمنٹ کو ضائع کر دے گی۔

 

9۔ انشورنس (بیمہ)

WS1.com اپنے ارکان کو ان کی طلبات کا بیمہ کرانے کا اختیار فراہم کرتا ہے اگر ان مخصوص طلبات میں کوئی ممنوعہ اشیاء، کھانے کی اشیاء، زیورات، قدیم اشیاء یا ذاتی اشیاء شامل نہ ہوں۔ اگر ممبر بیمہ کرنے کا انتخاب نہیں کرتا ہو طلب میں شامل کسی بھی شے کے کھو جانے یا خراب ہو جانے کی صورت میں ممبر کو معاوضے کی ادائیگی موصول نہیں ہوگی۔

 

10۔ فراڈ (دھوکہ)

رقم کی ادائیگی، کسٹمر کی شناخت، یا WS1.com کے اکاونٹ کا کسی غلط کام میں استعمال ہونے پر اگر WS1.com فراڈ کا شک کرتی ہے تو WS1.com اس ممبر کا اکاونٹ ختم کرنے کا حق رکھتی ہے۔

 

11۔ اختتام

دونوں جماعتیں اس معاہدے کو ختم کرنے کا حق رکھتی ہیں ایک تحریری نوٹس کے ساتھ۔ اگر اس معاہدے کے خلاف ورزی کی گئی تو WS1.com کو کسی بھی ممبر کا اکاونٹ ختم کرنے کا حق حاصل ہے۔

 

12۔ اٹارنی کی طاقت

WS1.com ممبران پر لازم ہے کہ ایجنٹ کے طور WS1.com کو مقرر کریں کسٹمز سے کلیئرنس کی کارکردگی کے لئے ، شپنگ دستاویز کی تیاری کے لئے۔